وزیرآباد (طارق جاوید ملک)علیمہ خان کی طرف سے دھرنے کی کال ڈپٹی پارلیمانی لیڈر محمد احمد چٹھہ کی رہائش گاہ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات سابق سپیکر رہائش گاہ پر محصور کارکنان کی طرف سے پر زور مذمت حویلی میں جنازہ بھی روک دیا گیا تفصیلات کے مطابق عمران خان سے ملاقات نہ کروائے جانے پر علیمہ خان کی طرف سے اڈیالہ کے باہر دھرنے کی کال پر ضلع گوجرانوالہ پولیس ایک بار پھر متحرک ایس ایچ او احمد نگر بلال بٹ نے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر محمد احمد چٹھہ کی رہائش گاہ پر بھاری نفری تعینات کر دی جس میں ڈالفن فورس کے اہلکار بھی شامل تھے قیدیوں کی وین بھی منگوا لی گئی جبکہ سابق سپیکر قومی اسمبلی چوہدری حامد ناصر چٹھہ جوکہ رہائش گاہ پر موجود تھیگھر میں محصور ہو کر رہ گئے محمد احمد چٹھہ کی رہائش گاہ پر آئے روز پولیس تعیناتی پر کارکنان کی طرف سے شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے جبکہ اطلاعات کے مطابق ڈپٹی پارلیمانی لیڈر محمد احمد چٹھہ بھی اڈیالہ کے باہر دھرنے میں موجود ہیں دریں اثناء سابق سپیکر کے ڈرائیور اسلم کی والدہ کا جنازہ جو حویلی میں ادا ہونا تھاپولیس کی تعیناتی کی وجہ سے روک دیا گیا ہے۔
