دودھ میں چھپکلی گر گئی،ماں نے دودھ بچوں کو پلا دیا بچوں کی حالت غیر سول ہسپتال وزیرآباد منتقل

Spread the love

وزیرآباد(طارق جاوید ملک) دودھ میں چھپکلی گر گئی،ماں نے دودھ بچوں کو پلا دیا بچوں کی حالت غیر سول ہسپتال وزیرآباد منتقل، معدہ کو واش کر کے بچوں کو گوجرانوالہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔وزیرآباد کے علاقہ شیش محل کے رہائشی محمد جاوید کی اہلیہ نے دودھ کو ابال کر ٹھنڈا کرنے کے لیے رکھا کہ دیوار پر چلتی ہوئی چھپکلی اچانک دودھ میں جا گری جس کا خاتون کو علم نہ ہوسکا اور لاعلمی میں بچوں محمد صدیق،محمد عمر اور عارفہ نامی بیٹی کو فیڈر میں ڈال کر پلا دیا اچانک نظر پڑنے پر دودھ کے برتن میں چھپکلی نظر آئی تو والدہ پریشان ہو گئی خاتون نے فوری طور پر تینوں بچوں کو سول ہسپتال وزیرآباد منتقل کر دیا جہاں ان کا معدہ واش کیا گیا اور بعد ازاں انہیں گوجرانوالہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں