وزیرآباد(طارق جاوید ملک) معیار اور مقدار پر سمجھوتہ نہ کیا جائے تو کاروبار میں خیر و برکت حاصل ہوتی ہے اور بزنس رضائے الہی کے حصول کا ذریعہ بھی بنتا ہے ترقی کا سبب بھی۔ ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو ٹوٹل پٹرولیم ڈاکٹرغلام مرتضیٰ قاضی نے جی ٹی روڈ پر شاندار پٹرول پمپ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوے کیا۔ اس موقع پر ٹوٹل پٹرولیم کے منیجنگ ڈائریکٹر ثاقب جاوید،پارٹنت رضوان چوہدری،سیلز ہیڈ رضوان سلیم،چوہدری رضوان مینجنگ ڈائریکٹرٹوٹل پٹرولیم وزیرآباد،انجینیرنگ ہیڈ جنید احمد،سیلز ہیڈ عمران ضیاء،اونرز قاضی پٹرولیم قاضی زوار علی،قاضی جواد علی،قاضی رضا، چوہدری جمشید رسول وڑائچ،سابق امیر جماعت اسلامی صابر حسین بٹ،افتخار احمد بٹ،سید ضمیر کاظمی،کاشف محمود خاں،سیف اللہ بٹ،محمد اشرف نثار،فیاض احمد فیضی،وقاص خالد ہاشمی و دیگر بھی موجود تھے۔ڈاکٹر غلام مرتضیٰ قاضی نے کہا کہ ہمارا مقصد بہترین فیول کی دستیابی کے لیے جڑواں شہروں وزیرآباد اور گجرات کے صارفین کو سہولت دینا ہے جی ٹی روڈ پر سفر کے دوران معیاری پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی جس میں تمام پہلوؤں کو سامنے رکھا گیا ہے معیار،مقدار اور معیاری سروسز قاضی پٹرولیم کا طرہ امتیاز رہے گا انہوں نے کہا کہ وسیع و عریض پٹرول پمپ پر کار واش،جامع مسجد،معیاری ٹک شاپ،ٹائر شاپ،واش رومز وغیرہ کے ساتھ دریائے چناب کے پر فضا مقام سے بالکل ملحق مسافروں کی سفری تھکان کو دور کرنے کے لیے پٹرول پمپ پر معیاری لان بھی بنایا جا رہا ہے تاکہ ہلکی پھلکی چہل قدمی کر کے مسافر سفری بوریت بھی دور کر سکیں۔
