وزیرآباد(طارق جاوید ملک) مخلوق رب کریم سے پیار کرنے والے دنیا سے رخصت ہو کر بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ وجاوید رہتے ہیں،وزیرآباد ی راؤل فیملی آف انگلینڈ کے راؤ محمد ارشاد مرحوم انسان دوست شخصیت تھے انہوں نے انجمن بہبودی مریضاں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی مالی معاونت کی عظیم مثال قائم کی راؤل خاندان وزیرآباد کی ارض پاک اور بیرون ممالک انسان دوست خدمات فلاحی کاموں کی تاریخ میں روشن باب کی شکل میں موجود ہیں۔ان خیالات کا اظہار صدر انجمن بہبودی مریضاں ناصر محمود اللہ والے نے راؤل محمد ارشاد مرحوم کی وفات پر تعزیتی ریفرنس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر نعیم اللہ،طاہر رفیق منہاس،افتخار حسین صدیقی،محمد جاوید راؤل،محمد اعظم راؤل، افتخار احمد بٹ،محمد اکبر بٹ،محمد اسلم جتالہ،محمد یونس جمال،عبد الرحمن چوہدری،ڈاکٹر رضا سلطان نے بھی خطاب کیا اجلاس میں ایچ آر علی غفار،محمد اشرف نثار،مدثر حسن،حاجی محمد اشفاق مغل،ذوہیب القمر،ساجد بٹ،آصف خاں،اعجاز حسین،قاری محمد سعید،عرفان اسلم جاوید خان ودیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ راول محمد ارشاد مرحوم آف لندن،راؤل غلام سرور مان مرحوم کے ماموں زاد،جاوید سر مان آف انگلینڈ کے ماموں،راؤل محمد سلیم آف لندن،راؤل محمد اعظم آف لندن کے حقیقی بھائی تھے دیار غیر میں مرحوم کے جنازہ میں کثیر افراد نے شرکت کی انکے ابسابی تعلقات اور انسانی ہمدردی کا مظہر تھا۔مرحوم نے گلی گورو کوٹھا میں اپنا مکان فروخت کرکے انجمن بہبودی مریضاں کے ڈائیلسز شعبے کی فروخت سے حاصل تمام رقم سے معاونت کی مرحوم کے انسان دوست کام ہی انکی نیک نامی شامل ہیں اور رب کریم کی رضا کا حصول کے باعث بنیں گے اجلاس میں ناصر محمود اللہ والے نے بتلایا کہ گزشتہ ماہ انجمن کے زیر انتظام ڈائیلسز شعبے 742مریضوں کے ڈائیلسز،انجمن کی فری ڈسپنسری سے2750مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی اور آنکھوں کے شعبے میں 09مریضوں کے آپریشن اور لینز فراہم کئے گئے انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں تعینات ہونے والے ایم ایس ڈاکٹر نعیم اللہ کے تجربات اور ماہرانہ رائے اور انجمن کے تعاون سے غریب ومستحق افراد کو علاج معالجہ کی بہتر سے بہتر جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا،انجمن کے تمام پراجیکٹس میں ایم ایس کی مشاورت شامل رکھی جائے گی ہسپتال میں عوامی سہولیات تمام کوششوں میں انجمن بہبودی مریضاں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی اجلاس کے اختتام پر راؤل محمد ارشاد مرحوم،راؤل غلام سرور مان مرحوم اور دیگر مرحومین کی بلندی درجات اور پاکستان کی سلامتی کی قاری محمد سعید نے دعا کروائی۔(فوٹو ہمراہ ہے)
