گلگت (پ ر) AC/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت محمد طلحہ ا سد خان نے کہا کہ صوبائی حکومت کے احکامات پر بجلی بلات کی ریکوری کیلئے ضلعی انتظامیہ نے عملی اقدمات کیلئے ٹیمیں تشکیل دیکر ریکوری مہم تیز کردی ہے مہم کو کامیاب بنانے کیلئے شہر کو 6 سیکٹرز میں تقسیم کرکے ریکوری ٹیموں کو تعینات کیا جائے گا۔ ٹیمیں سیکٹر وائز ڈیفالٹرز کو مجسٹریٹس اور پولیس جوانوں کے موجودگی میں برقیات کے اہلکار ڈیفالرز کو مراسلے دیں گے۔ جس کے بعد ریکوری شروع ہوگی، بجلی بلات کی ادائیگی ہمارا قومی فریضہ ہے جب بجلی استعمال کرتے ہیں تو ادائیگی تو کرنا ہوگی، بلات کی ریکوری کیلئے ضلعی انتظامیہ محکمہ برقیات کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی، ٖڈپٹی کمشنر کے ہدایات پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز تحصیل انتظامیہ،محکمہ برقیات اور پولیس سٹیشن آفیسران پر مشتمل ریکوری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریکوری کے سلسلے میں کوئی رعائت نہیں دی جائے گی۔ اس مقصد کیلئے میونسپل حدود میں کمرشل اور گھریلو صارفین کو 6 سیکٹر ز میں تقسیم کردیا گیا ہے جہاں پر مجسٹریٹس، پولیس اور محکمہ برقیات کے اہلکار مشترکہ کاروا ئی کریں گے۔ عوام ریکوری ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ بجلی بلات کو باقاعدگی سے ادائیگی کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔ اس سے قبل محکمہ برقیات بلنگ سیکشن کے ایکسئین نے ریکوری کے حوالے سے بریفنگ دی، انہوں نے کہا کہ بلات کی عدم ادائیگی سے مالی مشکلات کا سامنا کررہا ہے۔ امید ہے ریکوری مہم سے ادارے کو درپیش مالی مسائل حل ہوں گے۔بعد ازاں ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت محمد طلحہ اسد خان نے برقیات کے آفیسران کو ہدایات دی کہ وہ ڈیفالٹرز لسٹ کو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ شیئر کریں، تفصیلات فراہم کریں، جس پر کاروائی کیلئے اقدامات کو تیز کیا جاسکے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے عندیہ دیا کہ بجلی بلات ڈیفالٹرز کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔
