گلگت (پ ر) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت محمد طلحہ اسد خان کے نگرانی میں میونسپل چھاپہ مار ٹیم کا گرانفروشوں کے خلاف زبردست کاروائی، بدھ کے روز میونسپل مجسٹریٹ عمران اللہ اور آفتاب عالم کا میونسپل فورس کے جوانوں کے ہمراہ سرکاری نرخناموں کی خلاف ورزی پر درجنوں تاجروں پر جرمانے کئے جبکہ مضر صحت ٹماٹر وں سے کیچپ بنانے والا دکاندار چھاپہ مار ٹیم کے ہاتھ لگ گیا، میونسپل مجسٹریٹ دکاندار پر جرمانہ دکان کوسیل جبکہ مضر صحت کیچپ اور ٹماٹروں کو میونسپل فورس کے جوانوں کے ذریعے تلف کرتے ہوئے موقع پر ہدایات دی کہ حفظان صحت کے اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اور نہ ہی مضر صحت اشیائے کے خرید و فروخت کی اجازت ہوگی۔ واضح رہے اسسٹنٹ کمشنر گلگت نے میونسپل، سیکٹر اور ڈیوٹی مجسٹریٹس کو سختی کے ساتھ حکم دیا ہے کہ وہ شہر یوں کی شکایات کے ازالے کیلئے ہمہ وقت الرٹ رہیں، جہاں کہیں سے بھی شکایات ملے گی فوری کاروائی کی جائے، عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے ضلعی انتظامیہ ہمہ وقت کوشاں ہے او ر عوامی خدمت ہی ہمارا نصب العین ہے
