ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی کا ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے گائنی وارڈ کا دورہ

Spread the love

ساہیوال( چوہدری آصف ندیم آرائیں ڈویزنل بیورو چیف )ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی کا ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے گائنی وارڈ کا دورہ،ڈاکٹرز کا ڈیوٹی روسٹر چیک کیا اور وارڈ میں صفائی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ، وارڈ کے واش رومز میں بجلی کی لٹکتی تاروں کو فوری درست کرنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی ہدایت پر ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی نے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کی گائنی وارڈ کا دورہ کیا۔ انہوں نے ڈاکٹرز کا ڈیوٹی روسٹر چیک کیا اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے واش رومز میں بجلی کی لٹکی ہوئی تاروں پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے فوری ٹھیک کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے وارڈ میں صفائی کو بھی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں