ٹینتھ ایونیو لاھور کے چیف ایگزیگٹیو رانا امتیاز احمد کے اعزاز میں مانچسٹر مقامی ریسٹورنٹ میں ضیافت کا اہتمام کیا

Spread the love

حکومت پاکستان کے اٹلی میں تعینات تجارتی مشیر شہر یار خان کی جانب سے ممتاز کاروباری سماجی و کمیونٹی شخصیت اور مال ون اور ٹینتھ ایونیو لاھور کے چیف ایگزیگٹیو رانا امتیاز احمد کے اعزاز میں مانچسٹر مقامی ریسٹورنٹ میں ضیافت کا اہتمام کیا

لندن عارف چودھری

جس میں کیو ڈی ایس فورم فورم کے سرپرست اعلیٰ محمد اسحاق عزیز ، سابق سینئر جیل سپرنٹینڈنٹ کوٹ لکھپت محمد اعظم خان ، نوجوان کاروباری و سماجی شخصیت نبیل جاوید قریشی ،شہباز حسین باز، اعجاز حسین جج – ڈاکٹر طاہر بشیر بیگ، پی ٹی آئ برطانیہ کے سینئر راہنما ناصر میر و دیگر کی شرکت۔ اس موقع پر رانا امتیاز احمد نے میزبان شہر یار خان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے دوست احباب کو مل بیٹھنے کا موقع فراہم کیا ۔ ڈاکٹر طاہر بشیر بیگ نے کہا کہ ضیافت میں ایک دوسرے کے خیالات جاننے کا موقع ملا ۔ناصر میر نے کہا کہ دعوت پر تکلف تھی جس سے دوست احباب سے مل بیٹھنے کا موقع ملا ۔شہباز حسین باز نے کہا کہ ضیافت میں ہم نے کاروبار کے ساتھ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی تجارت بارے بھی سیر حاصل گفتگو کی۔میزبان شہر یار خان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہم نے منصوبہ بنایا ہے کہ پاکستان میں تجارت کو فروغ دینے بارے ہونے والے کنونشن میں شرکت کرنی چاہیے ہمارا ایک وفد پاکستان جا رہا ہے ہم سب کنونشن میں شرکت کریں گےاور اپنی رائے بارے حکومت کو آگاہی دیں گے تاکہ تارکین وطن کے مسائل حل ہو سکیں ۔

تارکین وطن پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں لیکن غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے تذبذب کا شکار ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں