راچڈیل کی ممتاز کاروباری سماجی اور ہر دلعزیز شخصیت فریڈم آف بارو محمد جاوید اختر کی جانب سے مئیر راچڈیل کونسلر شکیل احمد کے اعزاز میں کوکو ریسٹورنٹ راچڈیل میں پرتکلف تقریب کا انعقاد کیا گیا

Spread the love


لندن عارف چودھری
جس میں کمیونٹی کی چیدہ چیدہ شخصیات نے شرکت کی جاوید اختر نے مئیر چئیرٹی کے لئے مئیر شکیل احمد کو پانچ سو پونڈ کا چیک بھی پیش کیا – تقریب میں شرکت کرنے والوں میں سابق پرنسپل پروفیسر جہانگیر حسین -ڈپٹی مئیر کونسلر فیصل رانا – کیبنٹ ممبر کونسلر افتخار احمد – کونسلر شاہ وزیر – کونسلر آفتاب حسین – کونسلر محمد ارشد – کاروباری شخصیات ظہیر الدین بابر – راجہ علی -چودھری کالے خان -اکاؤٹینٹ فاروق قریشی -کے وائ پی کے چیف ایگزیگٹیو زلف احمد – سالیسٹر نزاکت خان – جاوید صادق- آفیسر ناظم سیلمان -اور دوسرے شامل تھے – اس موقع پر مئیر کونسلر شکیل احمد نے انکے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کرنے اور مئیر چئیرئٹی کے لئے پانچ سو پونڈ کا چیک دینے پر جاوید اختر کا شکریہ ادا کیا -اور کہا کہ جاوید اختر کو انکی کمیونٹی خدمات پر ھی راچڈیل کونسل کا بڑا اعزاز فریڈم آف بارو دیا جا چکا ھے – میزبان جاوید اختر نے عیشائیہ میں شریک تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ کونسلر شکیل احمد نے مئیر منتخب ہونے کے بعد سارا سال کمیونٹی کی بہت خدمت کی جن پر ہمیں ان پر فخر ھے – ڈپٹی مئیر کونسلر فیصل رانا اور کونسلر افتخار احمد نے کہا کہ جاوید اختر نے مئیر شکیل احمد کے اعزاز میں یادگار تقریب کا انعقاد کیا جس میں مقامی کمیونٹی کے علاوہ پاکستان سے آئے ھوئے سابق پرنسپل پروفیسر جہانگیر حسین کی شرکت بھی ہمارے لئے فخر کی بات ھے – دوسرے شرکاء کا کہنا تھا کہ جاوید اختر نے ھمیشہ راچڈیل کی کمیونٹی کو جوڑنے میں اپنا اہم کردار ادا کیا جس کی وجہ سے انہیں کئ اعزازوں سے نوازا گیا آج مئیر شکیل کے اعزاز میں تقریب میں راچڈیل کی ممتاز شخصیتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے پر ھم انکا شکریہ ادا کرتے ہیں -مئیر شکیل احمد کی سال بھر کارکردگی بھی ھمارے لئے فخر کی بات ھے – ہم توقع کرتے ہیں کہ وہ مستقبل میں بھی کمیونٹی کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریں گے –

راچڈیل کونسل میں پہلی دفع چھترو آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے شکیل احمد کا مئیر بننا کمیونٹی کے لئے باعث فخر اور اعزاز کی بات ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں