وزیرآباد(طارق جاوید ملک) چوہدریوں کا اپنے ڈیرہ پر لے جا کر محنت کش پر بہیمانہ تشدد،محنت کش نوجوان جاں بحق نعش پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال وزیرآباد منتقل پولیس تھانہ صدر نے تین نامزد ملزمان سمیت پانچ افراد پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب وزیرآباد کے علاقہ ڈوڈانوالی کے رہائشی ملزمان قاسم منظور،خرم شہزاد،عرفات و دو کس نامعلوم افراد نے مدثر علی کو پکڑ کر اپنے ڈیرہ پر لے گئے اور آہنی راڈ و پلاسٹک کے پائپوں سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور مار مار کر لہولہان کر دیا مقتول کے بھائیوں علی اکبر،اسد علی و شیراز علی کے موقع پر پہنچ جانے پر ملزمان گالیاں دیتے ہوے موقع سے فرار ہو گئے تشدد سے مدثرعلی حالت غیر ہونے پر جان کی بازی ہار گیا جسے پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتا ل وزیرآباد منتقل کر دیا گیا ہے مقتول کے بھائیوں کا کہنا ہے کہ مقتول کا ملزمان سے کچھ روز قبل جھگڑا ہوا تھا اور ملزمان نے اسی رنج میں مقتول مدثر کو بہیمانہ تشدد کے بعد قتل کر دیا ہے اور فرار ہو گئے پولیس تھانہ صدر نے جائے وقوعہ کے معائنہ کے بعد مقتول کے بھائی علی اکبر کی مدعیت میں زیر دفعہ 302 مقدمہ درج کر لیا ہے۔
