وزیرآباد(طارق جاوید ملک) بہن کے گھر ختم سے واپس آتے ہوے وزیرآباد کی رکشہ سوار فیملی کو حادثہ 15 سالہ معذور بچی جاں بحق دو خواتین زخمی اسپتال منتقل وزیرآباد کے علاقہ حاجی پورہ کے رہائشی اور بابائے صحافت پریس کلب وزیرآباد کے رکن ساجد حسین المعروف ساجی بٹ کی اہلیہ اپنی بیٹیوں کے ہمراہ قلعہ دیدار سنگھ سے واپس وزیرآباد آ رہیں تھیں کہ گوندلانوالہ گاؤں کے قریب نہر کے کنارے بنی سڑک پر تیز رفتار کار کی سائیڈ لگنے سے رکشہ ڈرائیور بے قابو ہو کر الٹ گیا واقعہ میں صحافی ساجد حسین بٹ کی 15 سالہ بیٹی زوہا ساجد جاں بحق جبکہ اہلیہ اور بیٹی فاطمہ کے بازو فریکچر ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جاں بحق ہونے والی 15 سالہ زوہا ساجد بچپن سے معذور تھی اور اسکا علاج معالجہ چل رہا تھا کہ اچانک حادثہ میں بچی چل بسی متوفیہ کی نماز جنازہ جنازہ گاہ ملحق جامع مسجد فیضان مدینہ حوا میموریل اسپتال میں ادا کر دی گئی جس میں صحافیوں کے علاوہ مقامی سماجی شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔مرحومہ کے قل شریف کا ختم پاک مورخہ15اپریل بروز منگل صبح9:00بجے جامع مسجد گلزار مدینہ محلہ حاجی پورہ وزیرآباد میں ہوگا جسمیں مرھومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور اجتماعی دعا ہوگی۔
