وزیرآباد(طارق جاوید ملک) معروف صوفی بزرگ الحاج محمد بخش چشتی اویسی ؒ کے 31ویں سالانہ عرس کی تقریبات آستانہ عالیہ گنج گوھر بھٹی کے میں انعقاد کیا گیا جسمیں سید شاہ حسین ثانی،پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف ہزاروی،سرپرست اعلیٰ محمد خالد چشتی اویسی،محمد طارق چشتی،ملک محمد شہباز کلیار،سجادہ نشین صاحبزادہ حافظ محمد کاشف چشتی،ذوالفقار آفریدی،امتیاز اظہر باگڑی،ملک محمد یوسف چاند،عبد الرشید چشتی،نور سلطان،پیر ساجد چشتی،محمد زبیر چشتی،محمد حبیب چشتی، محمد امین چشتی،شہباز چشتی،احمد یار وڑائچ،میر محمد یوسف،ناصر شاہ،علی رفیق،ارسلان بلوچ،محمد نصر چٹھہ،راشد علی غوری سمیت طول وعرض سے سینکڑوں عقیدت مندوں نے شرکت کی،سید شاہ حسین ثانی،پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف ہزاروی اور محمد خالد چشتی اویسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلا م ہی محبت وپیارکامحور،حضورنبی کریم ؐ کودونوں جہانوں کے لئے رحمت بناکر بھیجا گیا،رحمت العالمین ؐ کی بعثت سے ظلمت کے اندھیرے چھٹ گئے،آپ ؐ مخلوق خدا کی ہدایت اوران کو جہنم کی آگ سے بچانے کے لئے دعوت وتبلیغ کرتے رہے آج دنیا کے کونے کونے میں اسلام کی حقانیت کاپرچم بلند ہے،صوفیا ء اوربزرگان دین کی محنتوں کاثمرہے کہ آج پوری دنیامیں اسلام کے طلب گارابھررہے ہیں، الحاج محمد بخش ؒ چشتی اویسی کی تعلیمات کو عام کرنے اور انکی دینی وملی پروگرام کو آگے بڑھانے میں صاحبزادہ حافظ محمد کاشف چشتی اویسی کی شبانہ روز محنت کا ثمر ہے۔
