بے رحم دوکاندار کا ذہنی معذور نوجوان پر بہیمانہ تشدد،نازک اعضاء داغ دیئے

Spread the love

وزیرآباد(طارق جاوید ملک) بے رحم دوکاندار کا ذہنی معذور نوجوان پر بہیمانہ تشدد،نازک اعضاء داغ دیئے مقامی دوکانداروں کی لعن طعن کے بعد دوکاندار روپوش ہو گیا سماجی و کاروباری حلقوں کی طرف سے دوکاندار کے غیر انسانی رویہ پر سخت تنقید پولیس سے کاروائی کا مطالبہ کر دیا۔وزیرآباد کے علاقہ علی پور چٹھہ میں مقامی دوکاندار کے ناروا رویہ پر دوکاندار سراپا احتجاج بن گئے مقامی کاروباری مرکز محافظ مارکیٹ میں واقع لانڈری شاپ کے مالک دوکاندار روجن مسیح نے مارکیٹ میں اکثر و بیشتر پھرنے والے ذہنی معذور نوجوان علی کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا دیا ظالم دوکاندار نے ذہنی معذور نوجوان کے نازک اعضاء داغ دیئے مارکیٹ کے دیگر دوکانداروں کی طرف سے لعن طعن پر روجن مسیح دوکان بند کر کے روپوش ہو گیا دوکانداروں کا کہنا ہے کہ ذہنی معذور علی اکثر و بیشتر یہاں مارکیٹ میں گھومتا رہتا ہے اور بے ضرر انسان ہے لانڈری شاپ کے مالک نے نوجوان کے نازک اعضاء پر گرم استری لگا کر داغا جو کہ غیر انسانی فعل و ظالمانہ رویہ کا عکاس ہے ذہنی معذور نوجوان علی کے قریبی عزیز نے پولیس تھانہ علی پور چٹھہ کو درخواست دیتے ہوے ملزم کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں