وزیرآباد(ملک ظہیراعوان) اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد محمد رب نواز چدھڑ کا تجاوزات کے خلاف ایکشن،7دوکانیں سیل۔اسسٹنٹ کمشنر محمد رب نواز چدھڑ نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا صٖفائی ستھرائی اور تجاوزات کا معائنہ کیا دھونکل روڈ پر تجاوزات کرنے پراسسٹنٹ کمشنر محمد رب نواز چدھڑ نے سات دوکانیں سیل کردیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بازاروں میں تجاوزات کر کے عوام کو پریشان کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،شہر کو خوبصورت بنانے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، تجاوزات کے خاتمہ اور صفائی ستھرائی میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں رکھا جائے گا، پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایت پرپنجاب بھرمیں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرکے روڈوں پرتجاوزات کے ذریعے مافیا سے جگہیں صاف کرائی جارہی ہیں تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں آمدورفت میں آسانیاں ہوں اورقیمتی جانوں کے ضیاع کاسدباب کیاجائے،تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔
