وزیرآباد(طارق جاوید ملک) ستھرا پنجاب مہم ملازمین کا استحصال جاری، 110 سے زائد مسیحی ورکرز کو ایسٹر پر بھی تنخواہیں نہ مل سکیں،8 سے 10 ہزار روپے دے کر کمپنی ذمہ داران نے جان چھڑا لی،سندھی ورکرز بھی تنخواہیں نہ ملنے پر سراپا احتجاج،سڑک پر لیٹ گئے،کمپنی کے اہلکار کی جانب سے ورکر پر گاڑی چڑھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل وزیرآباد میں صفائی کے نظام کے لیے تعینات نجی کمپنی کے ملازمین عملہ صفائی کو تنخواہیں نہ مل سکیں بلدیہ وزیرآباد کی جانب سے 40 کے قریب ملازمین کو بلدیہ نے تنخواہ جاری کر دی۔ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کنٹریکٹرکو وزیرآباد سٹی میں کم و بیش 110 کے قریب مسیحی و دیگر ملازمین فراہم کیے گئے ملازمین کا کہنا ہے کہ بلدیہ سے جو تنخواہ وصول کرتے ہیں انہیں تو تنخواہ مل گئی لیکن جو کمپنی کے رحم و کرم پر ہیں وہ ملازمین رل گئے۔ملازمین نے میڈیا کو بتایا کہ ویسٹ مینجمنٹ …
