وزیر اعلیٰ پنجاب کے دھی رانی پروگرام کے سیکنڈ فیز کیتحت 54جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب کا انعقاد

Spread the love

وزیرآباد(طارق جاوید ملک) وزیر اعلیٰ پنجاب کے دھی رانی پروگرام کے سیکنڈ فیز کیتحت 54جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب کا انعقادنجی میرج ہال میں کیا گیا،52.مسلم 2،غیر مسلم جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے،تقریب میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر وبیت المال سہیل شوکت بٹ،کمشنر سید نوید حیدر شیرازی،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد،ڈی جی سوشل ویلفیئرمحمد طارق قریشی،اسسٹنٹ کمشنر محمد رب نواز چدھڑ،قومی وصوبائی ممبران شازیہ فرید،عدنان افضل چٹھہ،وقار احمد چیمہ،قیصر اقبال سندھو،عمر فاروق ڈار،میاں شاہد بھٹی،سابق ایم پی اے صدر حلقہ خواتین بیگم طلعت شوکت چیمہ، صائمہ،ایس ایس پی آپریشن محمد رضوان،ڈویژنل ڈائریکٹر ارشاد وحید،اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبید رحمت،سپر وائزر میڈم گلناز بانو،صدر پرچم ویلفیئر فاؤنڈیشن محمد سرور،ڈائریکٹر انفارمیشن گوجرانوالہ محمد منور،جنرل سیکرٹری حلقہ خواتین مسلم لیگ (ن)ڈاکٹر فرح ادیبا گوندل،مسلم لیگی اکابرین محمد نعیم بٹ،ڈاکٹرعائشہ عزیز،حنسہ محمود،ابیحہ فاطمہ سمیت سیاسی وسماجی شخصیات،معززین،دولہنوں اور دولہوں کے رشتہ داروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔سہیل شوکت بٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے نئے جوڑوں کو مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ والدین کے دل کی آواز ہے پنجاب دھی رانی پروگرام، بیٹیاں سانجھی ہوتی ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب نے ثابت کر دیاہے، ریاست کو ماں بنتے دیکھ رہے ہیں مریم نواز نے شفیق ماں ہونے کا حق ادا کیا ہے، اجتماعی شادیوں کا یہ پروگرام معاشرتی مساوات کا مظہر ہے،نواز شریف کی بیٹی نے ویلفیئر سٹیٹ کی بنیاد رکھی،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی حکومت نے سب کو کلین بولڈ کر دیا،،دھی رانی پروگرام ریاست مدیں ہ کی عملی تصویر ہے ماضی میں صرف دعوے کئے گئے،دوسرے صوبے بھی مریم نواز جیسے انشی ایٹوز لیں اور مقابلہ کریں،اجتماعی جوڑوں میں گوجرانوالہ کے 17،وزیرآباد سے 4حافظ آباد کے 23،سیالکوٹ کے 2،منڈی بہاوالدین کے 7اور نارروال کا ایک جوڑا شامل ہے.میرج ہال آمد پر پولیس بینڈ نے خوبصورت دھنیں بجا کر باراتوں کا استقبال کیا، ہر بارات کے ساتھ 20 رشتہ دار اجتماعی شادیوں کی تقریب میں شریک ہوئے،مہمانوں کی تواضع پرتکلف کھانوں سے کی گئی،تقریب کو خوبصورت بنانے کیلئے ہر جوڑے کو الگ الگ صوفہ پر بٹھایا گیا، بیٹیوں کو بیاہنے پر والدین بھی خوش، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے مشکور نظر آئے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے ہر جوڑے کو تحائف اور ایک لاکھ روپے سلامی دی گئی، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ، ارکان اسمبلی نے بیٹیوں کے سروں پر دست شفقت رکھ کر رخصت کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں