چرچ یونس کالونی میں ایسٹر کا کیک کاٹنے کی تقریب منعقد

Spread the love

وزیرآباد(طارق ملک ظہیرا عوان) چرچ یونس کالونی میں ایسٹر کا کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی جسمیں مسلم لیگ (ن) کے رہنما حسام وقار چیمہ،سابق کونسلر زاہد رفیق منہاس،ضلعی صدر یوتھ ونگ وقار احمد چیمہ،ضلعی آرگنائزر لیبر ونگ محمد عمران سنی کمبوہ،رانا عرفان،راحیل سرور جنجوعہ،عاصم رضا جوئیہ،وجاہت حسین چیمہ،عمران چیمہ، گڈو بھائی،ڈاکٹر اختر مسیح،بشیر مسیح،مراد مسیح،سونی مسیح ودیگر کرسچن کمیونٹی کت افرادنے شرکت کی۔حسام وقار چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے ہر شیری یکساں اہمیت کا حامل ہے، مسیحی قوم بہادر، شریف اور جفاکش ہے جنہوں نے پاکستان کی تعمیر وترقی میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کو پاکستان میں مکمل مذہبی آزادی اور یکساں حقوق حاصل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں