وزیرآباد(طارق جاوید ملک) اسسٹنٹ کمشنر محمد رب نواز چدھڑ ایک قابل اور فرض شناس آفیسر ہیں،محمد رب نواز چدھڑ نے مختصر عرصے میں وزیرآباد کو ترقی کی طرفگامزن کیا، عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے اور عوامی فلاح وبہبود کو اپنا مشن سمجھنے والوں کو لوگ کبھی فراموش نہیں کرتے،ایمانداری سے فرائض دینے والے ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں رہتے ہیں،کہیں بھی جائیں عوام الناس کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد امتیاز احمد خان اور جنرل سیکرٹری مستصم مالک طور نے اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد محمد رب نواز چدھڑاور اے ایس پی سرکل وزیرآباد حسن رضا کے تبادلے پر انکے اعزاز میں دی گئی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اے ڈی سی جی شبیربٹ سمیت محکمہ جات کے افسران اوردیگر عملہ شرکت کی۔اسسٹنٹ کمشنر محمد رب نواز چدھڑ نے کہا کہ وزیرآباد کے عوام نے مجھے بہت عزت دی اور ہر معاملے میں تعاون کیا،وزیرآباد تعیناتی یادگار اور یہاں کے لوگوں سے وابستگی ہمیشہ ذہن و قلب پر ثبت رہے گی، وزیرآباد کے شہریوں کے لئے ہر ممکن آسانیاں فراہم کرنے کے لئے کردار ادا کیا، تبادلہ جات سروس کا حصہ ہوتے ہیں لیکن اس شہر میں گذرا دور یادگار رہے گا، دوران تعیناتی اپنے ماتحت ملازمین کے ساتھ مشفقانہ رویہ احساس ڈیوٹی کے بنیادی اصول میری یہاں ساری ٹیم پیشہ ورانہ امور میں مہارت رکھتی ہے، وزیرآباد میں تعیناتی کسی اعزاز سے کم نہیں تھی۔
