وزیرآباد(طارق جاوید ملک) بیماری اور بیماریوں بارے عوام میں شعور وآگاہی کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے،حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق روز مرہ کی غذاء کا استعمال بیماری کے خلاف قوت مدافعت بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے،کثافتوں سے پاک صاف پانی جسم کے لئے نعمت خداوندی ہے۔ان خیالات کا اظہار معروف معالج ویورالوجسٹ ڈاکٹر نعیم احمد چیمہ نے انسانی صحت اور غذا کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ غذائی بے اعتدالیاں جسم میں شوگر،بلڈ پریشر،دل،جگرکی بیماریوں کا باعث بنتی ہیں پاکستان میں مستند معالج سے علاج کے بجائے خود ساختہ علاج اور بلا تحقیق ادویات کا ستعمال کئی پچیدہ امراض کا موجب بن رہا ہے پاکستان میں ہائی بلڈ پریشرکی شرح میں 44فیصد جو کہ عالمی اوسط کا 33فیصد ہے ہائی بلڈ پریشر،دل فالج گردوں کی خرابی کا باعث بن رہا ہے خوساختہ علاج ٹوٹکے انسان کو موت کے قریب لے جارہے ہیں،انسانوں میں علاج معالجہ اور بیماریوں کے تدارک بارے شعور اجاگر کرکے انسانیت کی فلاح وبہبود کی کوششوں کے ذریعے انسانوں کو صحت یابی کی جانب لایا جاسکتا ہے۔
