کسی بڑے جانی اور مالی حادثے سانحے کا منتظر ہیڈ چھناواں پل کرتے دھرتے خواب خرگوش میں مگن

Spread the love

وزیرآباد (طارق جاوید ملک) ” کسی بڑے جانی اور مالی حادثے سانحے کا منتظر ہیڈ چھناواں پل کرتے دھرتے خواب خرگوش میں مگن “شہریوں نے ایکسپائر پل سے گزرنا موت کو گلے لگانے کے مترادف قرار دے دیا نہر لوئر چناب پر انگریز دور حکومت میں بنایا گیا ہیڈ چھناواں پل سمیت وزیرآباد کوٹ ہرا سڑک کی کشادگی اور تعمیر نو کے تیسرے فیز کا عرصہ دراز سے کنٹریکٹر کی طرف سے ادھورا چھوڑ دیا گیا ہیڈ چھناواں پل کے دونوں اطراف 22 سو فٹ سے زائد حصہ 35 ماہ بعد بھی عدم تکمیل پر حکومت اور محکمہ ہائی وے کا منہ چڑاتا نظر آتا ہے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سمیت کمشنر ڈپٹی کمشنر اسسٹنٹ کمشنر سمیت تمام بیوروکریسی کسی بھی خطرہ سے بے نیاز اسی ہچکولے کھاتے پل اور گڑھوں پر مشتمل ٹوٹی پھوٹی سڑک پر شب وروز آمدورفت برقرار رکھے ہوئے ہیں گہرے کھڈوں بڑے بڑے گڑھوں میں سڑک سمیت نہر لوئر چناب کا ہیڈ چھناواں پل کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا 35 ماہ میں مختلف حادثات میں متعددافراد لقمہ اجل سینکڑوں زخمی جبکہ آئے روز لوٹ مار اور چھینا جھپٹی کے لیے لٹیروں کا فیورٹ پوائنٹ بن گیا اس کے علاوہ نہر لوئر چناب کا ہیڈ چھناواں پل کسمپرسی کی انتہائی حالت میں گرنے کے قریب پہنچ چکا انگریز دور حکومت میں بنایا گیےپل کے حفاظتی بند مختلف حادثات میں بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکے جو کسی بڑے حادثے کے منتظرہیں اس کےعلاوہ ہیڈ چھناواں پل کے دونوں اطراف 2 ہزار فٹ سے زائد سڑک کی تعمیر نو گزشتہ اڑھائی سال سے غیر معمولی تاخیر کا شکار عدم تکمیل پر مسافروں کے لئے وبال جان بن چکی جبکہ سڑک کی ٹوٹ پھوٹ خطرناک کھڈوں گڑھوں کی بہتات سے ڈاکوؤں رہزنوں کے فیورٹ پوائنٹ میں تبدیل ہوگئی گزشتہ شب اسی جگہ پر ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر شب و روز مسافروں سمیت گردونواح کے مکینوں سے لوٹ مار شروع کر رکھی ہے مقامی شہریوں چوہدری شاہد نواز چٹھہ چوہدری محمد زمان رندھاوا ذکا اللہ رندھاوا رانا خورشید احمد خاں رانا محمد ایوب نمبردار رانا محمد عارف سلیمان اکبر چٹھہ رانا سلطان احمد چوہدری قیصر اقبال وڑائچ نے وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے فوری احوال کا مطالبہ کیا ہے ——-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں