جہلم ( بلال رضا ) جمخانہ کلب میں مسجد کی تعمیر کا آغاز ، سنگ بنیاد معروف مذہبی شخصیت بابا عرفان الحق اور ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے رکھا ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے زیر تعمیر جمخانہ کلب میں مسجد کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز ہو گیا مسجد کے تعمیراتی کام کا سنگ بنیاد معروف مذہبی شخصیت بابا عرفان الحق اور ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے رکھا ۔ اس موقع پر جمخانہ کلب کے ممبران اور بورڈ آف گورنرز کے ممبران بھی موجود تھے ۔ بابا عرفان الحق نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسجد کی تعمیر تاقیامت جاری رہنے والا صدقہ جاریہ ہے ۔ ہر شخص کو اس میں اپنے حصہ کی اینٹ لگانی چاہیے ۔ ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے کہا کہ جمخانہ کلب کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے یہاں تمام ضروری اور جدید سہولیات فراہم کی جارہی ہیں بڑی تعداد میں شہری اس کی ممبر شپ لے چکے ہیں جمخانہ کلب کو ضلع جہلم کا اہم سماجی مرکز بنائیں گے ۔
