ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ،

Spread the love

جہلم ( بلال رضا ) ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ، روز مرہ اشیاء کی قیمتوں اور پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ماہ اپریل میں روز مرہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں ، مارکیٹ میں دستیابی اور زائد نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف پرائس مجسٹریٹس کی جانب سے کئی گئی کاروائیوں پر بریفنگ دی گئی اجلاس میں ماہ اپریل کے پہلے تین ہفتوں کے دوران زائد قیمتوں کی وصولی ، ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر کئے گئے جرمانے ، مقدمات کے اندراج اور سیل کی گئی دوکانوں کی تفصیلات کا جائزہ لیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں