ممتاز سماجی و کمیونٹی شخصیت ڈاکٹر ڈاکٹر اکرم اور انکی اہلیہ نبیلہ اکرم اور انکی ٹیم کی جانب سے آشٹن سنٹرل مسجد کے کمیونٹی سینٹر میں مسجد کے لیے چندہ جمع کرنے بارے فیملی فن ڈے کا انعقاد

Spread the love

ممتاز سماجی و کمیونٹی شخصیت ڈاکٹر ڈاکٹر اکرم اور انکی اہلیہ نبیلہ اکرم اور انکی ٹیم کی جانب سے آشٹن سنٹرل مسجد کے کمیونٹی سینٹر میں مسجد کے لیے چندہ جمع کرنے بارے فیملی فن ڈے کا انعقاد جس میں مختلف اسٹالز بھی لگائے گئے آج کی تمام آمدنی جو 3725 پونڈز تھی سینٹرل مسجد کو دی گئی


لندن عارف چودھری

۔ ڈاکٹر اکرم کا کہنا تھا کہ ہم ہر سال مسجد کے لیے چندہ جمع کرتے ہیں مقامی ابادی نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے دل کھول کر عطیات دے جمع شدہ رقم مسجد کی ضروریات پورا کرنے کے لیے خرچ کی جائے گی ۔ نبیلہ اکرم نے کہا کہ ہم پچھلے پندرہ برس سے اس تقریب کا انعقاد کر رہے ہمارا مقصد مقامی کمیونٹی کو ایک چھت کے سائے تلے اکٹھا کرنا اور مسجد کے لیے چندہ جمع کرنا ہے جس میں کمیونٹی دل کھول کر عطیات دیتی ہے ۔ کمونٹی لیڈر نورین شہزاد اور ناہید غفور نے کہا کہ مسجد کو مذید سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہم ہر سال اس تقریب کا انعقاد کرتے ہیں مقامی آبادی کی سخاوت قابل دید ہے ۔تقریب میں شریک دیگر افراد کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سماجی سرگرمی کمیونٹی کو اکٹھا کرنے میں معاون ثابت ہونے کے ساتھ نیک مقصد کے لیے رقم جمع کی جاتی ہے

آشٹن سنٹرل مسجد کو برطانیہ بھر میں نمایاں مقام حاصل ہے جسکی وجہ مقامی مسلمان کمیونٹی کی مسجد کے ساتھ قریبی وابستگی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں