ینگ ویلفیئر کونسل پاکستان کی جانب سے ایک پروقار تقریب میں نئے منتخب ہونے والے عہدیداران کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی گئی

Spread the love

(جہلم ) بلال رضا کی رپورٹ
آرگنائزر جناب سجاد قریشی، صدر آصف شفیق، سینئر نائب صدر مقصود الہی، نائب صدر راجہ غلام محبوب، جنرل سیکریٹری مشتاق احمد، جائنٹ سیکریٹری محمد فیصل، فنانس سیکریٹری (اول) خواجہ وسیم مجید، (دوم) غفران احمد، رابطہ سیکریٹری ریحان جاوید، پریس سیکریٹری مرزا عبدالجبار، الیکٹرانک میڈیا انچارج عزیز اللہ بٹ (جاوا)، چیئرمین سپریم کونسل سید طاہر محمود شاہ ایڈوکیٹ، سینئر وائس چیئرمین حفیظ اللہ بٹ، وائس چیئرمین محمد یوسف بٹ اور ڈپٹی آرگنائزر ملک محمد اسلم کو ان کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی۔

تقریب میں اس امید کا اظہار کیا گیا کہ نو منتخب عہدیداران عوامی خدمت، سماجی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

ادھر ضلع جہلم کی معروف سماجی تنظیم “ینگ ویلفیئر کونسل” کا خصوصی اجلاس ضلعی دفتر نیا محلہ میں منعقد ہوا، جس میں سینئر عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں نئے عہدیداران کا باقاعدہ انتخاب عمل میں آیا۔
اس موقع پر بانی ینگ ویلفیئر،جہلم CEO اردو گلوبل uk اور چیئرمین اوپن کچن مانچسٹر، جناب شہزاد علی، نے تمام نو منتخب عہدیداران کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی

ینگ ویلفیئر کونسل کی قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کی خدمت کے مشن کو جاری رکھا جائے گا اور سماجی بہبود کے منصوبوں میں مزید بہتری لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں