کونسلر جاوید اقبال نجمی
لندن عارف چودھری
انسان اور حیوان میں بنیادی فرق عقل سوچ سمجھ بوجھ اور بولنے کا ہے اسی لیے انسان کو اللّٰہ تعالیٰ نے اشرف المخلوقات بنا کر بھیجا ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے بحیثیت انسان اور پھر ہمارا مذہب دین اسلام ہمیں باہمی بھائی چارے عفو و درگذر کا درس دیتا ہے ہم خاتم النبیین کے ماننے والے ہیں ہمارے پیارے آقائے کائنات نے ہمیشہ مذہب ذات پات رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر امن بھائ چارے باہمی ہم آہنگی اتحاد و اتفاق کا درس دیا لیکن روز اول سے لیکر تاقیامت انسانیت کی حد پار کر کے ہم ایسا کام کر دیتے ہیں جس پر پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں بچتا ۔ آزاد کشمیر میں محمد نواز جرال ایڈووکیٹ کا قتل اور پھر ابھی تک ملزمان کو گرفتار نہ کرنا ریاست کی ناکامی ہے مرحوم کے قاتلوں کو پکڑ کر عدالت میں پیش کیا جانا چاہیے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں ۔ ان فرط جذبات کا اظہار برطانیہ سٹوک آن ٹرینٹ کی ممتاز کاروباری کونسلر جاوید اقبال نجمی سماجی کمیونٹی و سیاسی شخصیت کونسلر جاوید اقبال نجمی نے میڈیا کو خصوصی طور پر دئیےگئے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ محمد نواز جرال ایڈووکیٹ کو ایک مضمون سازش کے تحت قتل کیا گیا اسکے محرکات جاننے کے لیے فی الفور تفتیشی ٹیم تشکیل دی جائے تاکہ اصل حقائق عوام کے سامنے لائے جا سکیں ہمارا ریاست سے مطالبہ ہے کہ قتل میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کر کے عدالت پیش کیا جائے اور انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے ایسا کرنے سے ہی ریاست کے اندر پرامن ماحول بنایا جا سکتا ہے وگرنہ عوام کا مطالبہ شدت پکڑے گا انہوں نے پسماندگان عزیز و اقارب دوست احباب و قریبی رفقا سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دلی دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کی عالم برزخ منزل آسان فرماتے ہوئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صدمہ عظیم برداشت کرنے کی ہمت دے آمین ثم آمین
