بحریہ فاؤنڈیشن کالج میں Honour Roll Ceremony کے نام سے تقسیم انعامات کی سالانہ تقریب منعقد

Spread the love

جہلم ( بلال رضا۔ بحریہ فاؤنڈیشن کالج میں Honour Roll Ceremony کے نام سے تقسیم انعامات کی سالانہ تقریب منعقد ہوئی جس میں جہلم کی نامور شخصیات نے شرکت کی اور اس تقریب کو چار چاند لگائے ۔ ان معروف شخصیات میں میڈم ثانیہ اےڈی سی آر جہلم اور چیئرمین انسانی حقوق یوتھ اسمبلی فار ہیومین رائٹس ضلع جہلم عبدالغفور چوہان, میڈم زکیہ شاکر ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ ہائی سکول چک اکا اور جناب ماجد کیانی صاحب انسپیکٹر ٹریفک پولیس جہلم شامل ہیں۔اس تقریب کے شرکاء نے پیش کیے جانے والے پروگرام میں طلباء و طالبات کی کارکردگی کو سراہا اور سکول کی انتظامیہ اور عملے کو کامیابیوں پر مبارکباد پیش کی۔
تقریب کا اغاز قران پاک کی تلاوت اور نعت مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے ھوا۔
جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض کالج ہزا کے بچوں نے ادا کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں