میونسپل کمیٹی وزیرآباد میں واٹر سپلائی کی پائپ لائنز تبدیل کرنے کے لیے منصوبہ منظور ابتدائی تخمینہ 35کروڑ روپے ہے

Spread the love

وزیرآباد(طارق جاوید ملک) میونسپل کمیٹی وزیرآباد میں واٹر سپلائی کی پائپ لائنز تبدیل کرنے کے لیے منصوبہ منظور ابتدائی تخمینہ 35کروڑ روپے ہے جو ورلڈ بینک کی موجود رقم سے لگایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی کے مکینوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہونے جا رہا ہے سابق چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس کے دور میں ورلڈ بینک نے شہر میں صاف پانی اور سیوریج کے لیے فنڈز نہ صرف منظور کیے تھے بلکہ انہیں بلدیہ کو ٹرانسفر بھی کر دیا گیا تھا لیکن حکومتوں کی تبدیلی آڑے آ گئی تاہم وزیراعلی پنجاب کے مشیر بریگیڈئر ریٹائرڈ بابر علاوالدین اور مقامی ایم پی اے چوہدری وقار چیمہ کی خصوصی کاوشوں اور سابق چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس کی مشاورت سے صاف پانی کے لیے واٹرسپلائی کی بوسیدہ پائپ لائن کو تبدیل کیا جانے لگا ہے۔چیف آفیسر بلدیہ عمیر دلدار نے بتایا کہ پائپوں کی تبدیلی اور ڈسپوزلز کو شہری آبادی سے دور نکالنے اور واٹرٹریٹمنٹت پلانٹ کی تعمیر کے لیے 35 کروڑ روپے کے ٹینڈرز ہو چکے ہیں اور بہت جلد اس پر کام شروع کر دیا جائے گا انہوں نے بتایا کہ گذشتہ تین دہائیوں سے واٹرسپلائی کے پائپ بچھے ہوئے تھے جو اپنا وقت پورا کر چکے تھے ان کی تبدیلی ناگزیر ہو چکی تھی عمیر دلدار کے مطابق شہریوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہونے جا رہا ہے جس پر بہت جلد کام شروع کر دیا جائے گا علاوہ ازیں واٹرسپلائی کی موٹرز کو بھی مرحلہ وار سولر سسٹم پر منتقل کیے جانے کا آغاز ہو چکا ہے وزیراعلی پنجاب کے صاف ستھرا پنجاب کے ویژن کے مطابق پہلے مرحلے صاف پانی اور دوسرے مرحلے میں اربوں روپوں کی لاگت سے سیوریج کی اپ گریڈیشن کا کام شروع کیا جائے گا۔شہریوں اور عوامی سماجی حلقوں نے عوامی فلاح کے اس بہترین کام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بریگیڈئر بابر علاؤالدین ایم پی اے وقار چیمہ سابق چیئرمین بابو شعیب ادریس سمیت لیگی قائدین کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں