وزیرآباد:(طارق جاوید ملک) وزیرآباد میں عمران خان پر حملہ کیس کا فیصلہ ،انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ نے ملزم نوید کو عمر قید کی سزا اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کر دیا ،عدالت نے شریک ملزمان کو بری کر دیا چار زخمیوں کی حد تک ملزم کو 3 سے 5 سال قید کی سزا بھی سنائی تمام سزائیں اکٹھی چلیں گی عدالتی فیصلہ
وزیرآباد میں عمران خان حملہ کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر حملہ میں ملوث ملزم نوید کو عمر قید کی سزا سنائی ملزم نوید پر مختلف دفعات لگائی گئیں تھیں جن میں کویت پلٹ شہری کے قتل اور ریلی کے 4 کو شرکاء کو زخمی کرنے پر ملزم نوید کو سزا سنائی گئی ملزم نوید نے وزیرآباد میں عمران خان کی ریلی پر اس وقت فائرنگ کی جس وقت عمران خان اپنے کنٹینر پر سوار اللہ والا چوک وزیرآباد کے قریب پہنچے واقعہ میں عمران خان سمیت مقامی سیاستدان و ایم این اے محمد احمد چٹھہ صدر تحریک انصاف سینٹرل پنجاب سمیت متعدد افراد زخمی ہوے ملزم نوید کو موقع واردات سے پسٹل سمیت گرفتار کیا گیا ملزم نوید پر دہشت گردی پھیلانے سمیت مختلف دفعات لگائی گئیں ملزم نوید کو انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ نے عمر قید کی سزا سنائی جبکہ چار دیگر زخمیوں کی حد تک 3 سال سے 5 سال قید کی سزا بھی سنائی گئی عدالت نے اپنے فیصلہ میں ملزم کو عمر قید 5 لاکھ روپے جرمانہ اور دیگر شریک ملزمان طیب ،جہانگیر اور وقاص کو بری کر دیا ملزم نوید کے خلاف تمام سزائیں اکٹھی چلیں گی عدالتی فیصلہ عمران خان عدم پیروی کی بنیاد پر حق کاروائی سے محروم
