عمران خان حملہ کیس میں بے گناہ لوگوں کی بریت انصاف وصداقت کی فتح ہے۔

Spread the love

وزیر آباد (طارق جاوید ملک) عمران خان حملہ کیس میں بے گناہ لوگوں کی بریت انصاف وصداقت کی فتح ہے۔ سیاسی مخاصمت میں مسلم لیگی ورکروں کے خلاف انتقامی کارروائی کے مرتکب عناصر قدرت کے انتقام کا شکار ہو کر نشان عبرت بن چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ضلعی سیکریٹری اطلاعات میاں مدثر نذیر نے میڈیا کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئےکیا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خاں پر حملہ ایک بھونڈی سازش تھی جس کے ذریعے ڈرامہ کر کے ملک میں افراتفری پھیلانے کی ناکام کوشش کی گئی اور سیاسی انتقام کے تحت مجھے میرے بھائی احسن نذیر اور دیگر بے گناہ کارکنوں کو غلط طور پر ملوث کر دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ عدالت سے بے گناہ افراد کی بریت حق و انصاف کی فتح اور انتشار کی راہ پر گامزن عمرانیہ ٹولے کے منہ پر عبرت کا طمانچہ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں