اراضی ریکارڈ کو جلد از جلد کمپیوٹرائز کرنے اور شہریوں کے ریکارڈ کو درست کرنے کے عمل کو مقررہ وقت میں مکمل کرنا انتہائی ضروری ہے

Spread the love

جہلم( بلال رضا ) اراضی ریکارڈ کو جلد از جلد کمپیوٹرائز کرنے اور شہریوں کے ریکارڈ کو درست کرنے کے عمل کو مقررہ وقت میں مکمل کرنا انتہائی ضروری ہے صوبہ بھر کا نظام محکمہ ریونیو کے ریکارڈ کی بنیاد پر کام کر رہا ہے ریکارڈ کی درستگی نہ صرف حکومتی امور کو بہتر طریقے سے چلانے میں معاون ثابت ہوگی بلکہ شہریوں کو اراضی ریکارڈ کے حوالے سے درپیش مشکلات کا ازالہ بھی ہو سکے گا اراضی ریکارڈ کے کمپیوٹرائز ہونے سے نہ صرف ریکارڈ محفوظ ہوگا بلکہ بوقت ضرورت فوری طور پر دستیاب بھی ہوگا جبکہ شہری آن لائن اپنے ریکارڈ کو چیک اور تصدیق کر سکیں گے یہ بات ممبر بورڈ اف ریونیو جنید ابراہیم اور سیکرٹری بورڈ اف ریوینیو سیٹلمنٹ رعنا لیاقت حمید نے ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کے ہمراہ ڈی سی آفس جہلم میں ضلع بھر کے ریونیو افسران کے ساتھ دو مختلف اجلاسوں میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ سیکرٹری بورڈ آف ریونیو سیٹلمنٹ رعنا لیاقت حمید نے موضع جات کی کمپیوٹر رائزائزیشن اور ریکارڈ کو اپڈیٹ کرنے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی جس میں ان کو بتایا گیا کہ ضلع جہلم میں 122 موضع جات میں ریکارڈ اپڈیٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس میں 90 فیصد سے زیادہ کام مکمل ہو چکا ہے ممبر بورڈ آف ریونیو جنید اکبر ابراہیم خان کی زیر صدارت اجلاس میں انتقال وراثت عکس مساوی فردات کی تکمیل اور ریکارڈ کو کمپیوٹرائز کرنے کے علاوہ حکومتی بقایا جات کی ریکوری کی تفصیلی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ممبر بورڈ آف ریونیو جنید اکبر خان نے کہا کہ جن موضعات میں کمپیوٹرائز ریکارڈ اب تک اپڈیٹ نہیں ہوا وہاں ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور محکمہ ریونیو کے حوالے سے گورنمنٹ آف پنجاب کے مختلف اقسام کی فیسوں کی مدد میں بقایا جات کی ریکوری کے لیے فوری لایا عمل بنا کر 30 جون تک ریکوری کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں