وزیرآباد (نامہ نگار) سابق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد چیمہ نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر گفتگو کرتے ہوے کہا کہ پوری دنیا کو پتہ ہے کہ کشمیر پر بھارت کا قبضہ غیر قانونی ہے اور ایک لاکھ کشمیری آزادی کی تحریک میں شہید اور 15 ہزار خواتین کو بھارتی فوج کی طرف سے گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا ”پہلگام واقعے پر ہماری حکومت اور اداروں نے سب سے پہلے مسترد کیا ہمارے پاس کلبھوشن یادو اور جعفر ایکسپریس کے ٹھوس ثبوت ہونے کے باوجود ہم نے کوئی غیر ذمہ دارانہ بیان اور مہم جوئی نہیں کی ہے بدقسمتی سے بھارت کا ٹریک ریکارڈ پاکستان کیخلاف دھمکیوں پر محیط ہے۔ جو بغیر تصدیق کے پاکستان کو قصوروار ٹھہرا دیتا ہے ٹھوس ثبوت ہونے کے باوجود پاکستان نے کبھی جنگ اور لڑائی کی بات نہیں کی جبکہ پوری دنیا کو پتہ ہے کہ بھارت کشمیر پر غیر قانونی اور غاصبانہ تسلط قائم رکھے ہوئے ہے دو ایٹمی طاقتوں کو مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینا چاہیے جس سے جھوٹے الزامات کی نفی ہو سکے بھارت کو معلوم ہے کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت اور دنیا کی بہترین فوج سے لیس ہے اگر ایڈونچر ہوا تو نتائج بھیانک ترین ہوں گے ملک پاکستان کی حفاظت کے لیے آرمی چیف اور وزیراعظم ایک پیج پر موجود ہیں جو معیشت اور طاقت کے میدان میں یکجہتی اور عزم کیساتھ آگے بڑھ رہے ہیں پاکستان کی قوم کے لیے جنگ کوئی بڑی چیز نہیں جس سے 24 کروڑ پاکستانیوں کو خوفزدہ کیا جا سکتا ہے۔
