وزیرآباد(نامہ نگار) وزیرآباد مقامی میرج ہال میں گولی چل گئی بارات میں رقم لوٹنے کی کوشش کرتا 28 سالہ شخص جاں بحق گولی،گارڈ نے نوٹ لوٹنے آئے نوجوان کو ڈرانے کے لیے ہوائی فائر کیا گولی نوجوان کو جا لگی موقع پر جاں بحق، پولیس تحقیقات میں مصروف واقعہ کے بعد میرج ہال کا گارڈ میرج ہال سے فرار وزیرآباد کے علاقہ دھونکل موڑ کے قریب جی ٹی روڈ پر واقع نجی میرج ہال میں 28 سالہ شہری پیسے لوٹنے کی کوشش میں گولی لگنے سے جاں بحق 28 سالہ فرخ مقامی انڈسٹری میں پریشر ککر پلانٹ کا کاریگر تھا اور پانچ بچوں کا باپ بتایا گیا ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ متوفی فرخ کو میرج ہال کی چھت پر گولی لگی نوجوان چھت پر رقم لوٹ رہا تھا کہ گارڈ نے ڈرانے کے لیے ہوائی فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر نوجوان فرخ جاں بحق ہو گیا مقامی پولیس واقعہ کی تفتیش کر رہی ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد میرج ہال کا گارڈ فورا موقع سے فرار ہو گیا ہے متوفی کے اہلخانہ نے نعش کو چار گھنٹے تک احتجاجا موقع واردات سے نہ اٹھایا اور گارڈ کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا بعد ازاں پولیس کی یقین دہانی پر ورثاء نے نعش کو سول اسپتال وزیرآباد منتقل کر دیا ہے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
