ریٹائرڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن پاک فوج کے شانہ بشانہ طبی خدمات دینے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ڈاکٹرمنصور

Spread the love


پمز کے تمام ریٹائرملازمین کی بہتری کے لیے ہرممکن اقدامات کریں گے،ڈاکٹرآشوک،تنویرنوشاہی،حاجی حنیف ودیگرکاعیدملن پارٹی سے خطاب
اسلام آباد()وفاقی دار الحکومت میں بے شمار دفاتر ہیں اور ہزاروں ملازمین بھی ہیں ریٹائرمنٹ کے بعد ملازمین کی کم ہی ملاقاتیں ہوتی ہیں ہم نے میل جول دکھ ہو درد پیار محبت کے اس سلسلے کو جاری رکھنے کے لیے پمز ریٹائرڈ ایمپلائیز ویلفیئر کا اغاز کیا ہے اور الحمدللہ تقریبا 200 کے قریب پمز ملازمین کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر رہے ہیں گزشتہ روز پمز ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں عید ملن ڈنر پارٹی کا اہتمام کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر منصوراحمد نے کہاکہ ریٹائرڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن پاک فوج کے شانہ بشانہ طبی خدمات دینے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔پینشنرز پر ٹیکس لگانا ان کا معاشی قتل ہے۔بھرپور احتجاج کیا جائے گا،انہوں نے کہاکہ پمز ہاسپٹل کے انتظامات کو بہتر بنانے کے لئے بیرونی دباؤ سے آزاد مستقل ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی،بجٹ میں اضافہ اور زیرِ تعمیر ایمرجنسی کو جلد مکمل کیا جائے ۔اس موقع پر خطاب میں صدر ایسوسی یشن پروفیسر ڈاکٹر اشوک کمار نے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے ملک طارق سیالوی حاجی حنیف اور تنویر نوشاہی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے دن رات محنت کی اور پمز ریٹائرڈ ملازمین پروفیسرز ڈاکٹرز نرسز پیرامیڈکس گزٹڈ نان گزٹڈ کرسچن سب کو اکٹھا کر دیا ہم انشاءاللہ دن رات ان ملازمین کی بھلائی کے لیے کام کریں گے نو منتخب جنرل سیکرٹری حاجی محمد حنیف اور میڈیا کوارڈینیٹر ملک تنویر نوشاہی نے کہا کہ دوران ملازمت ہم نے جس طرح پمپس ملازمین کی خدمت کی اس کو جاری رکھیں گے سوشل ویلفیئر افیسرز طارق چوہان نے نو منتخب عہدے داروں کا اعلان کیا بانی و چیف ارگنائزر ملک طارق محمود سیالوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ پمز کے ریٹائرڈ ملازمین کا اپنا گروپ ہے تمام عمران اس کو احسن طریقے سے چلائیں اس میں پیار محبت خلوص فوتگی وغیرہ کی اطلاع دیں گروپ میں فضول گفتگو اور پوسٹ شیئر نہ کریں تقریب سے سینیئر نائب صدر ضیاء الرحمن لودھی فنانس سیکرٹری مرزا محمد اکمل محمد رافی سیالوی راجہ عبدالستار اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جبکہ اسلم مسیح اور ساتھیوں نے میوزک پر غزل پروگرام سے سامعین کے دل جیت لیے اس موقع پر ایسوسییشن کے عہدے داران کا اعلان بھی کیا گیا جس کے مطابق صدر ڈاکٹر اشو کمار ہوں گے سینیئر نیب صدر ضیاء الرحمن لودی نائب صدر حاجی غلام مصطفی جنرل سیکرٹری حاجی محمد حنیف پریس سیکرٹری ملک تنویر نوشاہی فنانس سیکرٹری مرزا محمد اکمل رابطہ کار وقار حسین جبکہ ملک طاہر مسعود آفس کے نگران ہوں گے اسی طرح ملک طارق محمود سیالوی بانی اور چیف آرگنائزرز کے عہدے پر براجمان ہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں