کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی ہدایت پر بیرون لاری اڈہ ساہیوال میں تجاوزات کے خلاف کاروائیاں جاری

Spread the love

ساہیوال( چوہدری آصف ندیم آرائیں ڈویزنل بیورو چیف )کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی ہدایت پر بیرون لاری اڈہ ساہیوال میں تجاوزات کے خلاف کاروائیاں جاری،غیرقانونی طور پر تعمیر کی گئی نیازی ایکسپریس بلڈنگ کو مسمار کردیا گیا، غیرقانونی تعمیرات اور دوکانوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی، انفورسمنٹ انسپکٹر خالد ضیاء۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں بیرون لاری اڈہ پر غیرقانونی نیازی ایکسپریس عمارت کو مسمار کردیا گیا۔انفورسمنٹ انسپکٹر خالد ضیاء نے بتایا کہ غیرقانونی تعمیرات اور دوکانوں کے خلاف کاروائیاں آئندہ بھی بلاامتیاز جاری رکھی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں