کرہ ارض کے عالمی دن کے حوالے سے ضلعی آفس محکمہ صحت و آبادی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا

Spread the love


جہلم (بلال رضا) کرہ ارض کے عالمی دن کے حوالے سے ضلعی آفس محکمہ صحت و آبادی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت ضلعی آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حسن خالد وڑائچ نے کی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہماری زمین بڑھتی ہوئی انسانی آبادی اور معاشی و صنعتی سرگرمیوں کی وجہ سے ماحول کی تباہی سمیت متعدد مسائل کا شکار نظر آرہی ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں میں شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بڑھتی ہوئی انسانی آبادی اور اس سے متعلقہ سرگرمیوں کی وجہ سے شہروں کی ہوا میں غیر صحت مندانہ عناصر کی تعداد میں بیس فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔ جبکہ پینے کا اسی فیصد پانی آلودگی کا شکار ہو چکاہے۔ پلاسٹک کے بیگز کی زیادتی کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی پھیل رہی ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ماحول کو سر سبز و شاداب رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں