ممتاز روحانی پیشوا شیخ المشائخ حضرت پیر سید بشیر احمد خورشید کے52ویں سالانہ عرس مبارک کے سلسلہ میں دو روزہ تقاریب

Spread the love


وزیر آباد :تحریک پاکستان ،جہاد آزادی کشمیر ،تحریک ختم نبوت کے سرخیل راہنما ،سلسلہ سہروردیہ کے ممتاز روحانی پیشوا شیخ المشائخ حضرت پیر سید بشیر احمد خورشید کے52ویں سالانہ عرس مبارک کے سلسلہ میں دو روزہ تقاریب مورخہ 3/4 مئی کو آستانہ عالیہ سہروردیہ سوہدرہ شریف میں سجادہ نشین پیر سید محمد صفی اعظم چن پیر انعقاد پزیر ہوں گی۔ پروگرام کے مطابق3مئی ہفتہ کو صاحب زادہ پیر سید ضیاء النور کی زیر قیادت امام اعظم ابوحنیفہ وامام احمد رضا خان قادری کانفرنس میں قاری اویس اصغر ،زیب مسعود اور ممتاز نعت خواں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے اور مفتی محمد رمضان سیالوی ،پیر سید فیض الحسن شاہ خطاب کریں گے۔ 4مئی اتوار کو صبح 9بجے آستانہ عالیہ سہروردیہ کے زیب سجادہ صاحبزادہ پیر سید آل احمد شاہ کی زیر قیادت چادر پوشی کےلئے جلوس روانہ ہو گا اور مزار شریف پر چادر پوشی کے بعد مرکزی جامع مسجد آرائیاں سوہدرہ شریف میں عرس کی مرکزی محفل ہوگی مسلم۔ہینڈز انٹرنیشنل کے چیئرمین صاحبزادہ پیر سید لخت حسنین،پیرزادہ ڈاکٹر محمد نور الحق قادری،پیر سید زاہد صدیق، جانشین ضیاء الامت صاحبزادہ پیر محمد امین الحسنات، پیر محمد محسن شاہ ،پیر سید مزمل حسین ،صاحبزادہ محمد رفیق احمد مجددی، زیب سجادہ آ ستانہ خواجہ گنج گوہر پیرزادہ محمد کاشف چشتی کے علاؤہ ملک بھر سے ممتاز روحانی اورعلمی شخصیات شرکت کریں گی۔محفل سے معروف سکالرز سید برہان حیدر شاہ اورپیر سید حامد فاروق بخآری خطاب کریں گے۔ جبکہ پیر سید مبارک علی شاہ،خواجہ نوید حسین نقشبندی،سید زاہد حسین ترمذی، جانشین شہنشاہ ولایت پیر سید سعید احمد، ڈاکٹر محمد آصف ہزاروی ، محمد رفیق صدیقی ،سید زید سلطان،پیر سید عثمان علی اور پیر سید سجاد حسین شاہ مہمانان خصوصی ہوں گے۔ محافل کے اختتام پرخصوصی دعاکے بعد لنگر تقسیم کیا جائیگا۔ دن تین بجے مجاہد ملت پیر سید بشیر احمد خورشید کے نور نظر لخت جگر صاحبزادہ سید مختار النبی مرحوم کے ختم چہلم شریف کے سلسلہ میں قرآن خوانی اور دعا کی محفل ہو گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں