میرج ہال میں رقم لوٹنے پر گارڈ کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کے قتل کا مقدمہ،گارڈ،میرج ہال مالک اور اسکے بھتیجے پر درج،

Spread the love

وزیرآباد: میرج ہال میں رقم لوٹنے پر گارڈ کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کے قتل کا مقدمہ،گارڈ،میرج ہال مالک اور اسکے بھتیجے پر درج،میرج ہال مالک اور اسکے بھتیجے نے عبوری ضمانت کروا لی مرکزی ملزم گارڈ فرار پولیس تھانہ صدر تحقیقات میں مصروف انتظامیہ نے میرج ہال کو سیل کر دیا وزیرآباد کے علاقہ دھونکل موڑ کے قریب نجی میرج ہال میں آئی بارات کی جانب سے پھینکے گئے نوٹ لوٹنے پر مقامی شہری فخر زیب کی میرج ہال کے گارڈ عالم زیب خان سے تلخ کلامی بعد ازاں گارڈ نے نوجوان فخر زیب کو گولی مار کر قتل کر دیا اور فرار ہو گیا واقعہ کا مقدمہ مقتول فخر زیب کے بھائی اورنگزیب کی مدعیت میں تھانہ صدر پولیس نے درج کر لیا مقدمہ میں مرکزی ملزم عالم زیب خان کے ساتھ میرج ہال کے مالک ظفراللہ کلیر اور اسکے بھتیجے اجمل حبیب کو بھی نامزد کیا گیا ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ میرج ہال کے مالک ظفراللہ کلیر و اجمل حبیب نے عبوری ضمانت کروا لی ہے اور شامل تفتیش ہو گئے ہیں جبکہ مرکزی ملزم عالم زیب خان جو کہ مالا کنڈ کا رہائشی ہے تاحال فرار ہے مقامی انتظامیہ نے واقعہ کے بعد میرج ہال کو سیل کر دیا ہے جبکہ واقعہ کے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔(فوٹو ہمراہ ہے)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں