گھریلو تنازعہ پر جواں سالہ خاتون کی تیز دھار آلہ سے خودکشی کی کوشش،

Spread the love

وزیرآباد: گھریلو تنازعہ پر جواں سالہ خاتون کی تیز دھار آلہ سے خودکشی کی کوشش،خاتون نے بائیں بازو کی نس کاٹ لی خون بہہ جانے سے حالت تشویشناک سول ہسپتال وزیرآباد میں ابتدائی طبی امداد کے بعد خاتون کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا وزیرآباد کے علاقہ میانی محلہ کے رہائشی سلمان کھوکھر کی اہلیہ 24 سالہ (ز) نے مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی پر طیش میں آ کر تیز دھار آلہ سے اپنے بازو کی نس کاٹ لی خاتون کو زخمی حالت میں سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے ابتدائی طبی امداد دی گئی لیکن نس کٹ جانے کی وجہ سے خاتون کا خون زیادہ بہہ گیا ڈیوٹی ڈاکٹر محسن گجر نے بروقت ٹریٹمنٹ کرنے کے بعد خاتون کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا ہے جہاں خاتون کا علاج جاری ہے اور حالت خطرہ سے باہر بتائی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں