وزیرآباد: زمین کے تنازع پر چچا کا بھتیجے پر خنجر سے حملہ۔مضروب گولی لگنے سے گر کر بے ہوش۔ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل۔ علی پورچٹھہ کے کوٹ رہاڑ میں چچا نثار رہاڑ اور بھتیجا 38 سالہ بلال حسن رہاڑ کے درمیان زمین کا تنازع چل رہا تھا کہ گزشتہ روز چچا نے بلال پر حملہ کیااورخنجر کے پے در پے وار سے سارے جسم کو زخمی کر دیا اور اس کے ساتھ پسٹل سے فائر کھول دیا جو زخمی بلال کے پیٹ میں جا لگا جس سے وہ خون میں لت پت ہوکر گر گیا۔جسکو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے۔جہاں وہ زیر علاج ہے۔
