وزیر اعلی پنجاب کا حکم،صلاح الدین اوور ہیڈ برج کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع

Spread the love

وزیرآباد: وزیر اعلی پنجاب کا حکم،صلاح الدین اوور ہیڈ برج کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع ہیوی مشینری پہنچ گئی مسلم لیگی راہنما و صدر پریس کلب وزیرآباد افتخار احمد بٹ نے پل کی مرمت بارے وزیر اعلی کو نوٹس لینے کی اپیل کر رکھی تھی وزیرآباد صلاح الدین اوور ہیڈ برج سیالکوٹ روڈ پر بنے کھڈے اور مختلف مقامات سے ٹوٹ پھوٹ کا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے فوری ایکشن لے کر مرمت کے احکامات جاری کر دیئے پل کی ٹوٹ پھوٹ سے گاڑیاں کھٹارا بن رہی تھیں اور مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا تھا مقامی مسلم لیگی راہنما،سابق کونسلر و صدر پریس کلب وزیرآباد افتخار احمد بٹ نے بارہا دفعہ پل کی مرمت کرنے کا ایشو اٹھایا اور مختلف مواقع پر سرکاری افسران،وزراء اور مشیروں کو بھی مسئلہ کے حل کے لیے کہا گیا لیکن پل کی مرمت پر کوئی پیش رفت نہ ہوئی صدر پریس کلب وزیرآباد نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کو پل کی مرمت بارے لکھ دیا کچھ روز قبل وزیر اعلی پنجاب نے بذریعہ سڑک سمبڑیال سے لاہور واپسی پر وزیرآباد سیالکوٹ روڈ سے گزرتے ہوے سڑک کی حالت زار اور خصوصا صلاح الدین اوور ہیڈ برج کی ٹوٹ پھوٹ پر نوٹس لیا اور برگیڈیر(ر) بابر علاؤالدین سے رابطہ کیا گیا مریم نواز نے صلاح الدین اوور ہیڈ برج کی فوری مرمت کے احکامات جاری کیے جس پر مرمت کا کام شروع کر دیا گیا اور ہیوی مشینری سائٹ پر پہنچا دی گئی ہے جبکہ مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے جسے ہفتہ عشرہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں