
جہلم ( بلال رضا ) یہ سکول تقریباً ایک سال سے زاید عرصہ ھوا ھے اہل علاقہ نے محکمہ ایجوکیشن کو سکول کے لیے زمین عطیہ کی اور سکول کی عمارت تعمیر ھو گئی اس وقت 200 کے قریب بچے اور بچیوں کا داخلہ ھو گیا ھے جن بچوں کے پاس یونیفارم نہیں تھا ان کو کاپیاں اور یونیفارم دی گئیں یاد رھے کی اس سے قبل بھی سکول میں پھل دار پودے لگائے گئے تھے
آج بھی یہ پروگرام مہربانی ویلفئیر پراجیکٹ کے تحت ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اور ان کی ٹیم کی جانب سے سکول ھزا کی بچیوں کو یونیفارم ۔ کابیاں اور سکول کو پانی کا پائپ تا کہ پودوں کو پانی لگ سکے عطیہ کی گئیں ۔ پروگرام میں مسسز فلک ناز سیٹھی ۔ مسسز ریٹائرڈ پروفیسر عفت شاکر ۔ حسیب احمد۔ کے علاؤہ چیرمین انسانی حقوق یوتھ اسمبلی فار ہیومین رائٹس ضلع جھلم عبدالغفور چوھان نے بھی خصوصی شرکت کی سکول کی ایڈمسٹریس ثمرین مشرف۔ٹیچر تسنیم النسا ،عائشہ عثمان۔ اور دیگر سٹاف نے مہمانوں کا پرتباک استقبال کیا بچوں نے پھولوں کے گلدستے پیش کیے اس سکول کو بنے بہت کم عرصہ ہوا ھے ایڈ مسٹریس اور سٹاف کی محنت اور لگن سے ایک مثالی اور خوبصورت درسگاہ بن گئی ھے
