وزیر آباد : اردو ادب و صحافت کے درخشندہ ستارے ممتاز کالم نگار سید عطاء الحق قاسمی 3 مئی کو مسلم ہینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس سوہدرہ کا دورہِ کریں گے جہاں وہ مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کے چیئرمین سید لخت حسنین اور کنٹری ڈائریکٹر سید ضیاء النور کے ہمراہ عائشہ کین کالج آ ف ٹیکنالوجی میں تعمیر کردہ عطاء الحق قاسمی آڈیٹوریم کا افتتاح کرنے کے بعد ایک پر وقار تقریب سے خطاب کریں گے۔ تقریب میں ممتاز سماجی مزہبی علمی شخصیات کے علاؤہ معززین شرکت کریں گے۔
