
جہلم(اختر شاہ عارف) میٹرینٹی اینڈ چائیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن(ایم سی ڈبلیو اے) رجسٹرڈ المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس آج مورخہ یکم مئی 2025ءکو گلشن حقیق ہال المرکزجہلم میں منعقد ہوا۔جس کی صدارت چیف کنسلٹنٹ ایم سی ڈبلیو اے ڈاکٹر شہناز شاہد نے کی۔دیگر شرکاء میں سیدہ شاہدہ شاہ، ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،ڈاکٹر محمد اسد مرزا،سعدیہ مزمل،فریحہ مرزا،مسرت سلطان،فرزانہ اجمل،میڈم روبینہ تبسّم سابق پرنسپل گورنمنٹ مدرستہ للبنات جہلم،فلک ناز سیٹھی،نور فاطمہ،تہمینہ گل چوہدری اور سید اختر علی شاہ شامل تھے۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔تلاوت کلام پاک کے بعد ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پیش کیا گیا۔اس کے بعد تمام حاضرین نے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔قومی ترانے کے بعد تمام مرحومین بالخصوص ادارے کے مرحومین کی ارواح کے ایصالِ ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی جبکہ تمام بیماروں کی صحت یابی کیلئے اجتماعی دعا مانگنے کے بعد ملک کی سلامتی و ترقی کے لیئے دعائیں مانگی گئیں۔جنرل سیکرٹری سیدہ شاہدہ شاہ نے گزشتہ ماہ کے ماہانہ اجلاس کی کارروائی پڑھ کر سنائی۔فنانس سیکرٹری کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے فنانس رپورٹ پیش کی۔ایم سی ایچ سنٹر کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے سنٹر انچارج تہمینہ گل چوہدری نے بتایا کہ گزشتہ ماہ اپریل 2025ءمیں کل 60 مریض خواتین اور بچے مستفید ہوئے۔جن میں الٹراساؤنڈ کیسز سمیت 18-بچے بھی شامل تھے۔گزشتہ ماہ میں ہی ہونے والے سکن کیمپ کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا۔کہ یہ اسکن کیمپ ہر لحاظ سے ایک کامیاب پروگرام تھا۔جس میں اسکن سپیشلسٹ ڈاکٹر عائشہ مرزا (مرزا ہسپتال شاندار چوک جہلم)نے اس کیمپ میں آنے والی ان گنت خواتین کو پوری پیشہ ورانہ مہارت اورتوجہ سے ناصرف فری چیک اپ کیا۔بلکہ ان کو مفت ادویات بھی فراہم کیں۔ اس اجلاس میں یہ بھی طے پایا گیا۔کہ ماہ مئی میں فیملی پلاننگ کے حوالے سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔جس کے بارے میں حتمی تاریخ کا تعین عنقریب کیا جائے گا۔
“قرآن فہمی کلاس” کے حوالے سے حاضرین کو بتایا گیا۔کہ اس کلاس میں اگرچہ ماہ رمضان میں ہونے والی کلاس کی نسبت تعداد کم ہے۔تاہم امید ہے کہ جلد ہی خواتین پہلے ہی کی طرح بھرپور طریقے سے اس کلاس میں شرکت کریں گی۔
فنڈ ریزنگ کے حوالے سے تمام شرکاء سے یہ اپیل کی گئی۔کہ وہ اپنے اپنے طور پر اس فنڈ ریزنگ کے لیئے بھرپور کوشش کریں۔تاکہ ایم سی ڈبلیو اے کے زیر اہتمام چلنے والے فلاحی پروگرامز میں کسی قسم کا تعطل نہ آئے۔
آخر میں تمام شرکاء کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی۔جس کی میزبانی میڈم روبینہ تبسّم سابق پرنسپل گورنمنٹ مدرستہ للبنات جہلم نے کی۔
