وزیرآباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما حسام وقار چیمہ کی سوشل ورکر عابد طفیل مغل مسلم ہینڈز والے،محمد آصٖف مغل،محمد زبیر مغل،استاد نوازش علی مغل،وقاص مغل کی رہائشگاہ پر آمد محمد خالد مغل کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر عمران سنی کمبوہ،عظیم چیمہ،باؤ عدیل احمد،ثناء اللہ ودیگر بھی موجود بھی موجود تھے۔فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسام وقار چیمہ نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر کہا کہ یکم مئی محنت قربانی اور وقار کا دن ہے یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہر ترقی یافتہ قوم کی بنیادمزدور کے پسینے اور اس کی قربانیوں پر استوار ہوتی ہے،یہ دن محض ایک یاد دہانی نہیں بلکہ ایک زندہ حقیقت کا اظہار ہے کہ ہر قوم کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے پیچھے مزدور کا پسینہ شامل ہوتا ہے،یکم مئی مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ہم ان تمام محنت کشوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو اپنی جانفشانی، خلوص اور قربانی سے اس ملک کا نظام زندگی رواں دواں رکھتے ہیں، ان صحافیوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو قلم کے مزدورکہلاتے ہیں اورسچ کے چراغ کو طوفانوں میں روشن رکھتے ہیں، جو حق کی آواز کو ایوانوں تک پہنچاتے ہیں، اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر مظلوم کی فریاد کو زبان دیتے ہیں، آج کے تیز رفتار اور پر خطر میڈیا ماحول میں ایک صحافی نہ صرف خبر دیتا ہے بلکہ حق اور باطل کے بیچ ایک دیوار کی مانند کھڑا ہوتا ہے، جس طرح ایک کارخانے کا مزدور، ایک کھیت کا ہاری، ایک فیکٹری کا ورکر قابلِ عزت ہے، اُسی طرح ایک صحافی بھی ایک محنت کش ہے، جس کا تحفظ، حقوق اور وقار ہماری قومی ذمہ داری ہے،آج کے دن ہم سب نے یہ عہد کرنا ہے کہ ہم ہر مزدورکے حق کے لئے کھڑے ہوں گے۔
