تیز رفتار ویگن نے دو موٹرسائیکل سوار نوجوانوں کو کچل ڈالا

Spread the love

وزیرآباد: تیز رفتار ویگن کی ٹکر دو موٹرسائیکل سوار نوجوانوں کو کچل ڈالا سول ہسپتا ل وزیرآباد منتقل، ایک نوجوان کی حالت تشویشناک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا وزیرآباد کے علاقہ احمد نگر روڈ پر تیز رفتار ویگن کی ٹکر سے دو نوجوان شدید ز خمی ہو گئے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تیز رفتار ویگن نے دو موٹرسائیکلوں پر سوار نوجوانوں نبیل احمد سکنہ ساروکی چیمہ اور رضوان ظفر سکنہ علی نگر کو روند ڈالا حادثہ میں دونوں نوجوان شدید زخمی ہو گئے وین ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال وزیرآباد منتقل کیا گیا حادثہ میں زخمی 14 سالہ موٹرسائیکل سوار رضوان کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویش ناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے پولیس تھانہ صدر تحقیقات میں مصروف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں