
جہلم(اختر شاہ عارف)ایم سی ڈبلیو اے(میٹرینٹی اینڈ چائیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن) رجسٹرڈ المرکزجہلم کے زیرِ اہتمام مورخہ 25ـاپریل 2025ءکو مشہور اسکن سپیشلسٹ ڈاکٹر عائشہ مرزا کی زیرِ نگرانی خواتین کے لیئے ایک فری اسکن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں خواتین کی ایک بڑی تعداد نے اس کیمپ میں شرکت کی۔ڈاکٹر عائشہ مرزا نے اس کیمپ میں آنے والی تمام خواتین اور بچیوں کا انتہائی توجہ اور پیشہ ورانہ مہارت سے نا صرف فری طبی معائنہ کیا۔بلکہ مفت ادویات بھی فراہم کیں۔انہوں نے تمام آنے والی خواتین اور بچیوں کو اسکن کے حوالے سے مفید مشورے دیتے ہوئے انہیں اس بیماری کے حوالے سے احتیاطی تدابیر بھی بتائیں ۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر عائشہ مرزا ہر بدھ وار کو گلشن حقیق ہال میں صبح سوا دس بجے خواتین کے لیئے ہونے والی”قرآن فہمی کلاس”میں قرآن کی تعلیمات کو سمجھنے اور اس کے مطابق زندگی گزارنے کے حوالے سے بھی درس دیتی ہیں
