ہوم اکنامکس اور زراعت و باغبانی جیسے کارآمد مضامین دوبارہ تعلیمی نصاب میں شامل کیئے جائیں۔

Spread the love

جہلم(اختر شاہ عارف)”ہوم اکنامکس اور زراعت و باغبانی جیسے کارآمد مضامین دوبارہ تعلیمی نصاب میں شامل کیئے جائیں”ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ایم سی ڈبلیو اے رجسٹرڈ المرکزجہلم کے ماہانہ اجلاس میں آئے ہوئے شرکاء نے کیا۔انہوں نے کہا کہ چند سال پہلے تعلیمی نصاب میں طالبات کے لیئے ہوم اکنامکس و ہاؤس ہولڈ اور طلباء کے لیئے مڈل کی سطح تک ذراعت و باغبانی جیسے کارآمد مضامین پڑھائے جاتے تھے۔ساتھ ہی ساتھ ان مضامین کے پریکٹیکل بھی کروائے جاتے تھے۔جس کا نتیجہ یہ نکلتا تھا۔کہ میٹرک پاس کرنے تک طالبات سلائی کڑھائی،سینے پرونے اور کھانے پکانے میں بہترین مہارت حاصل کر لیتی تھیں۔اور طلباء میں ذراعت و باغبانی کا شوق اس حد تک عود کر آتا تھا۔کہ وہ گھر کا کوئی قطعہ ارضی مختص کر کے اپنے اس مفید شوق کی تکمیل کر لیا کرتے تھے۔مگر اب نامعلوم وجوہات کی بنا پر یہ دونوں مضامین تعلیمی نصاب میں سے ختم کر دیئے گئے ہیں۔چنانچہ
اس اجلاس میں شریک تمام حاضرین نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا۔کہ یہ دونوں مضامین فی الفور دوبارہ تعلیمی نصاب میں شامل کیئے جائیں ۔
اس اجلاس میں متفقہ طور پر یہ بھی فیصلہ کیا گیا۔کہ جو حاملہ خواتین شوگر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں ۔اور بوجہ غربت اس کے علاج کی متحمل نہیں ہو سکتیں۔ان کے لیئے ایم سی ڈبلیو اے کے زیرِ اہتمام انسولین بینک کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔جہاں مستحق خواتین کو مفت انسولین فراہم کی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں