اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد میاں مراد حسین نے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب مہم بھرپور انداز میں جاری ہے

Spread the love

وزیرآباد: اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد میاں مراد حسین نے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب مہم بھرپور انداز میں جاری ہے اور شہر کو صفائی و ستھرائی کے حوالے سے مثالی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ وہ صدر بابائے صحافت پریس کلب افتخار احمد بٹ،جنرل سیکرٹری سید ضمیر کاظمی،سیف اللہ بٹ اور ایوب چوہان سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے لیے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ اس سلسلے میں صلاح الدین اوور ہیڈ برج کی سڑک کی مرمت کا عمل تیزی سے جاری ہے، اور توقع ہے کہ مئی کے مہینے میں یہ منصوبہ مکمل کر لیا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ متعلقہ کنٹریکٹر کو کام کی رفتار مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو جلد از جلد بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ونجووالی کے قریب واقع سڑک کے دونوں اطراف ٹف ٹائلز کی تنصیب کا کام بھی جاری ہے۔ یہ اقدام نہ صرف علاقہ کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بنے گا بلکہ راہگیروں کے لیے بھی آسانی فراہم کرے گا۔اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ انتظامیہ صفائی، تعمیر و مرمت، اور شہری سہولیات کی فراہمی کو اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھے ہوئے ہے اور ان منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے خود نگرانی کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں