جرائم کے خاتمے اور معاشرے میں مثبت سوچ کو فروغ دینے کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب کے تحت “پروبیشن اینڈ پیرول سروس جہلم” نے ایک اہم اصلاحی سیمینار کا انعقاد کیا

Spread the love


جرائم کے خاتمے اور معاشرے میں مثبت سوچ کو فروغ دینے کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب کے تحت “پروبیشن اینڈ پیرول سروس جہلم” نے ایک اہم اصلاحی سیمینار کا انعقاد کیا۔ اس سیمینار کا مقصد اُن افراد کی فکری اور اخلاقی تربیت کرنا تھا جو عدالت کی جانب سے عارضی رہائی (پروبیشن) پر ہیں، تاکہ وہ معاشرے کا مفید حصہ بن سکیں۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا۔ سیمینار میں خصوصی شرکت محترمہ سمیہ رشید (ماہرِ نفسیات، محکمہ بہبودِ آبادی) اور محترمہ مومنہ مہرو گوندل (سماجی کارکن) نے کی۔

محترمہ سمیہ رشید نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “جرم ایک ایسا عمل ہے جو قانون کے خلاف ہوتا ہے، اور بدقسمتی سے اکثر لوگ اسے معمولی سمجھ کر اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنا لیتے ہیں۔” انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ بعض افراد بچپن میں ذہنی دباؤ یا محرومیوں کا شکار ہوتے ہیں، جو بعد ازاں ان کے رویوں اور فیصلوں پر منفی اثر ڈالتی ہیں۔

محترمہ مومنہ مہرو گوندل نے حاضرین پر زور دیا کہ وہ اپنی زندگی میں صبر، برداشت، غصے پر قابو اور دوسروں کے لیے جگہ پیدا کرنے جیسے مثبت رویوں کو اپنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ چھوٹی چھوٹی عادات نہ صرف انسان کو جرم سے دور رکھتی ہیں بلکہ ایک خوشگوار، باوقار اور پُرامن زندگی کا راستہ بھی دکھاتی ہیں۔

سیمینار کے اختتام پر ضلعی پروبیشن آفیسر منیب ظفر ہاشمی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا،
“جرم کبھی بھی ایک ہی وجہ سے جنم نہیں لیتا بلکہ یہ معاشرتی، نفسیاتی اور انفرادی عوامل کا مجموعہ ہوتا ہے۔ اگر ہم تعلیم، ذہنی صحت، اخلاقی تربیت اور سماجی انصاف کو فروغ دیں، تو ایسا ماحول بنا سکتے ہیں جہاں جرم کو پنپنے کا موقع ہی نہ ملے۔”

یہی وہ راستہ ہے جس پر چل کر ہم ایک محفوظ، بااخلاق اور پُرامن معاشرے کی بنیاد رکھ سکتے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں