
صابرہ ناہيد( بیورو چیف)
اپواء مانچسٹر کے ممبران نے عید پارٹی کا اہتمام کیا ۔جس میں بیگم نازیہ طارق چیرپرسن اپواء ، بیگم عابدہ غزنوی وائس چیئرپرسن ، بیگم صابرہ ناہید جنرل سیکرٹری ،بیگم شاہدہ اختر ایگزیکٹو ممبر، بیگم روبینہ واحد ایگزیکٹو اور بیگم فردوس راجہ نے خصوصی شرکت کی جبکہ بیگم رضیہ بالم جوائنٹ سیکرٹری اور بیگم بشری ناسازی صحت شرکت نہ کر پائیں۔ اور اسی دوران اپواء مانچسٹر کے اگلے لائحہ عمل پر غور و غوض کیا گیا ۔ فیصلہ کیا گیا کہ جلد ہی ایک میوزکل ایونٹ کا اہتمام کیا جائے گا۔
